کراچی: منگھوپیر پولیس کی کارروائی، 2 ملزم گرفتار

pap

کراچی: منگوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے ملزمان سلطان اور قاسم کے قبضے سے 30 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کاٹھیان نے مزید بتایا کہ ملزمان ڈمپر میں ایرانی ڈیزل چھپا کر اسمگل کررہے تھے، ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

loading...
loading...