مریم اورنگزیب نے ایک مرتبہ پھر علیمہ خان کی جائیداد پر سوال اٹھادیئے

aurazgzebimage

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علیممہ باجی عمران خان کی  بے نامیدار ہیں۔ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ  کن ذرائع سے علیمہ باجی نے اربوں کی پراپرٹی خریدی؟

ان کا کہنا تھا کہ  اصل میں علیمہ باجی عمران کی بے نامیدار ہیں،

ٹوئٹ میں انہوں نے پوچھا کن ذرائع سےعلیمہ باجی نے اربوں کی پراپرٹی خریدی؟ ذرائع کا سراغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم،جعلی حکومت، جعلی مینڈیٹ جعلی اکاؤنٹس اورچوری پہ قوم سے کب خطاب  کریں گے؟ چوری پہ جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟

جس پر وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے دیا فوری ردعمل ۔ کہا  جب خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا تو مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کیلئے شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔

loading...
loading...