پاکستان فوج کا ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم  ایل وائی 80 کا کامیاب تجربہ

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

راولپنڈی: کراچی کے قریب پاک فوج کی جنگی مشقیں البیضا 2019  کے دوران  طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم  ایل وائی 80 کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کراچی کے قریب ڈیفنس فائرنگ رینج میں دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں البیضا2019 کے دوران پاک فوج ایئر ڈیفنس کی طرف سے ہر قسم کے ہتھیاروں سے فائر پاور کا مظاہرہ  کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورایئرچیف مارشل مجاد انور بھی تقریب میں موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایئرڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائی 80 کی شمولیت مشقوں کا اہم حصہ تھا۔

ایئرڈیفنس کے کامیاب فائر پاور پر آرمی چیف نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 آرمی کے ایئرڈیفنس نظام میں اہم اضافہ ہے۔

آرمی ایئرڈیفنس پاک فضائیہ کیساتھ ملکر فضائی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

کورکمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

loading...
loading...