ایون فیلڈریفرنس:نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزامعطلی کیخلاف قومی احتساب بیورو(نیب)کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا ۔

لارجر بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس مشیر عالم ، جسٹس مظہر ، جسٹس گلزار شامل ہیں ۔

نیب کی جانب سے نوازشریف کی سزا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیاتھا۔

loading...
loading...