دہشتگردی حملے کو ناکام بنانیوالے اعتزاز حسن کی 5ویں برسی منائی جارہی ہے

اعتزاز حسن- فائل فوٹو

اعتزاز حسن- فائل فوٹو

پانچ سال پہلے ہنگو میں اسکول پر دہشتگردی حملے کو ناکام بنانے والے اعتزاز حسن کی آج برسی منائی جارہی ہے۔

اعتزاز حسن نے جان کی قربانی دی لیکن دہشت گرد کو اسکول میں گھسنے نہیں دیا۔

ان کی قربانی نے اسکول کے سینکڑوں بچوں کی جان بچائی تھی۔

وطن عزیز پر اپنی جان قربان کردی مادرعلمی اور سیکڑوں طلبا کی زندگیاں بچالیں۔

ہنگو کے بہادر ہیرواعتزاز حسن  5سال پہلے شہید تو ہوگئے۔

مگر دہشت گردوں کو واضح پیغام دے گئےکہ پاکستان کا بچہ بچہ وطن کی حفاظت کیلئے کھڑا ہے۔

loading...
loading...