طوفانوں کو آنے دو، طوفان دیکھ کرخوش ہوتا ہوں: آصف زرداری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کشکول تھام رکھا ہے۔سوچنا ہوگا ہم کس طرف جارہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کا کہنا تھا ملک کو خطرہ ہے۔الیکشن سے پہلے بھی آگاہ کیا تھا۔آپ کو نوکری کرنا نہیں آتی تو کرتے کیوں ہو؟

انہوں نے کہا میرے خلاف ایک نہیں50کیس بناؤ، آپ کوشش کرتے رہیں اور ہم مقابلہ جاری رکھیں گے۔تم ڈرامے کرتے رہو میں مشہور ہوتا رہوں گا۔

آصف زرداری نے واضح کیا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈروں گا۔طوفانوں کو آنے دو، طوفان دیکھ کر خوش ہوتا ہوں۔ ہماری رگ رگ میں جمہوریت ہے۔

loading...
loading...