پاک فوج کی آرٹلری میں ملٹی پل لانچ راکٹ شامل

armyfb

پاکستان کا دفاع پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا، پاک فوج کے آرٹلری میں اے ہنڈریڈ ملٹی پل لانچ راکٹ شامل ہوگیا، آرمی چیف کہتے ہیں راکٹ سسٹم میں شمولیت سے پاک فوج کی آرٹلری کی استداد کار بڑھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ سسٹم سو کلومیٹر تک موثر انداز میں ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، راکٹ کو مکمل  طور پر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے تیار کیا ہے۔

آرمی چیف نے راکٹ کی کامیاب تیاری پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبادکباد دی ہے ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

loading...
loading...