ہماری حکمرانی کی عمارت سزا،جزا کی بنیاد پرکھڑی ہے،محمود خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہنگو:وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکمرانی کی عمارت سزا اور جزا کی بنیاد پر کھڑی ہے جس کی وجہ سے  پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا گیا ہے۔

منگل کو  وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے ہنگو پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس کو جدید پولیس بنانا عمران خان کا ویژن ہے ،ہماری حکمرانی کی عمارت سزا اور جزا کی بنیاد پر کھڑی ہے جس کی وجہ سے  پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا گیا ہے،دہشتگردی کیخلاف پختونخوا کی پولیس نے 1600 جوانوں اور افسران کا نزرانہ پیش کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے اچھے یا برے نہیں ہوتے،انہیں چلانے والے اداروں کو اچھا اور برا بناتے ہیں،عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تکلیفیں اٹھائی ہیں تاہم اب ہم اُن کے زخموں پر مرحم رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس میں این ٹی ایس امتحان کے تحت بھرتیاں کر رہے ہیں افسران کی تعیناتی بھی میرٹ پر کر رہے ہیں،یہ سب نئے پاکستان میں ممکن ہوا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ ہم پولیس کی استعداد کار بڑھانے,جدید اسلحہ فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل مہیا کریں گے تاکہ وہ جرائم کی سر کوبی,مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور حکومتی رٹ پر کوئئ کوتاہی نہ برتے۔

اس موقع پر آئی جی پی صلاح الدین محسود بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے،پولیس ٹرینگ کالج ہنگو  کا شمار پاکستان کے قدیم ترین اداروں میں ہوتا ہے۔

پاسنگ آوٹ پریڈ میں اپر کورس کے 138 اور انٹر میٹیٹ کورس کے 300 جبکہ پی اے ایس آئی کے238 جوان فارغ التحصیل ہوئے ،پاس ہونے والے فورس سے حلف بھی لیا گیا۔

loading...
loading...