روپے کی بے قدری رواں کاروباری ہفتے بھی جاری رہی

Dollar

کراچی: ڈالر کی قیمت آج کل پاکستان کے ہاٹ ٹاپکس میں سے ایک بنی ہوئی ہے، رواں کاروباری ہفتے یعنی پیر سے جمعے کے دوران بھی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا اور امریکی ڈالر 139 روپے 70 پیسے تک کی سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے میں بھی روپے کی بے قدری دیکھی گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 138 روپے 88 پیسے ہوگئی۔

انٹر بینک کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، 60 پیسے کے اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 139 روپے 70 پیسے ہوگئی۔

اس کے علاوہ امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 2 روپے 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 139 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

loading...
loading...