وزیراعظم نےامریکی صدرکےخط  کا باضابطہ جواب دینےکافیصلہ کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےخط کاباضابطہ جواب دینےکا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دیں گے،وزیراعظم عمران خان نے باضابطہ فیصلہ کرلیا،دفتر خارجہ کو جوابی خط کی تیاری کی ہدایت کردی۔

خط کا مسودہ آئندہ ہفتے تک تیار کیے جانے کا امکان ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نگرانی کریں گے،امریکی حکام کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

امریکا کے افغان مفاہتی عمل کیلئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں امریکی صدر کے وزیراعظم پاکستان کو لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

loading...
loading...