فوج میں احتساب کا مکمل نظام ہے: میجرجنرل آصف غفور

ترجمان پاکستان فوج میجر جنرل آصف غفور-فائل فوٹو

ترجمان پاکستان فوج میجر جنرل آصف غفور-فائل فوٹو

راولپنڈی:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں  کہ فوج میں احتساب کا مکمل نظام ہے۔ دو سال کے دوران 400 فوجی افسروں کے خلاف کارروائی ہوئی اور سزا دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جمعرات کو میڈیا بریفنگ دی۔

بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ دو سال کے دوران 400 فوجی افسروں کے خلاف کارروائی ہوئی اور سزا دی گئی۔ ایک فوجی افسر کو 10ہزار کی کرپشن پر فارغ کرکے گھر بھجوادیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری پہلی خواہش ہوتی ہے غلطی نہ ہو۔ چھٹی یا لیٹ آنے تک کا حساب رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا  سزا پانے والوں میں ہر رینک کا افسر شامل ہے،  انہیں جیل بھی بھیجا گیا۔ سروس سے برطرفی اور جیل کی حد تک بھی پاک افواج میں سزا ہوتی ہے۔

ترجمان پاکستان فوج نے کہاافسران کیلئےقوانین سولجرسے زیادہ سخت ہیں۔

loading...
loading...