‘بھارت پہلے خود مکمل سیکولرریاست بن جائے، پھر پاکستان کی بات کرے’

ترجمان پاکستان فوج میجر جنرل آصف غفور-فائل فوٹو

ترجمان پاکستان فوج میجر جنرل آصف غفور-فائل فوٹو

راولپنڈی: ترجمان پاکستان  فوج نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پہلے خود مکمل سیکولر ریاست بن جائے، پھر پاکستان کی بات کرے۔

ترجمان پاکستان  فوج میجر جنرل آصف غفور نے اہم پریس کانفرنس کی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے  بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پہلے خود مکمل سیکولر ریاست بن جائے، پھر پاکستان کی بات کرے۔

انہوں نے کہا پاکستان میں اقلیتیوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کی جاتی ہے۔بھارت میں اقلیتوں کی کیا حالت ہےدنیا جانتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔دلی سرکار سمجھے تعلقات پر اس کا اثر کیا پڑے گا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ عوام کو70 برس سے بتا رہے ہیں کہ ہم ایک کے بعد دوسرے نازک دور سے گزر رہےہیں۔

انہوں نے کہا  فرقہ واریت سمیت بہت سے مسائل تو خود ہمارے پیدا کردہ ہیں۔مذہب اور فرقے کے نام پر اشتعال انگیزی معمول ہے۔ سب مل کراللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام لواورتفرقہ نہ کرو۔ہم خود کو ٹھیک کریں گے توملک بہترہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج جہاں کھڑے ہیں وہاں سے آگے اچھا وقت ہے اور پیچھے انتہائی برا۔ آج کی افواج پاکستان گزرے ہوئے وقت کی فوج نہیں۔ تمام اداروں اور عام شہریوں نے بڑی قربانیاں دیں۔ ماضی کی طرف دیکھتے رہے تو پھرآگے نہیں جاسکتے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان پاکستان فوج کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ سے نرم رویہ اختیار کیا ہے،حد سے آگے بڑھے تو ریاست طاقت کا استعمال کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ چار ہزار لاپتا افراد کا سراغ بھی  مل گیا ہے،بڑی تعداد افغانستان میں ہے۔

loading...
loading...