وزیر اعظم  کی زیر صدارت اہم اجلاس

وزیراعظم پاکستان عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم پاکستان عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خا ن کی زیر صدارت غربت مٹاؤ پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے غربت مٹاؤ پروگرام کیلئےعالمی بینک سے چار کروڑ20 لاکھ ڈالر قرض لینے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں معیشت کی بہتری، اقتصادی صورتحال اورسوشل پروٹیکشن کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔

ٹیکس ریفارمز، ایس ایم ایز، روزگار کے مواقع بھی، اِجلاس میں زیر غور آئے۔ سوشل پروٹیکشن فریم ورک میں غربت، صحت، تعلیم سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں۔

وزیراعظم حکومتی100 روزہ کاکردگی پر 29 نومبر کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔

loading...
loading...