سرور کونین کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

rabbiulawallimage

سرور کونین، سردار انبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت با سعادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔  فرزندان توحید درود و سلام کی محافل سجا کر فضا کو معطر کئے ہوئے ہیں۔

عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے اہلیان اسلام نے صوبے بھر میں میلاد، جلسوں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کررکھا ہے۔ میلادالنبی کا مرکزی جلوس لاہور ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مزار داتا دربار اختتام پذیر ہوگا۔

  مرکزی جلوس کی قیادت سینیٹر ولید اقبال نے کی۔ انہوں نے علامہ اقبال کی نظم پڑھ کر آقائے دو جہاں کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔

عید میلاد النبی کے جلوسوں میں شرکت کرنے والوں کے لئے مختلف سماجی اور فلاحی تنظیموں کی طرف سے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

loading...
loading...