سپریم کورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ نوازشریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث دلائل دینگے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسزجاری کئے تھے۔ جبکہ ملزم نمرمجید کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

loading...
loading...