کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز کو حادثہ

Untitled-1
کوئٹہ: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے روانہ والی پرواز کو پنجگور ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 نے جیسے ہی پنجگور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، طیارہ رن وے سے بے قابو ہوکر کچی زمین پر اتر گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔

تاہم ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔


loading...
loading...