کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا کاعندیہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چینی امداد سے متعلق سوالات پر وزیر اعظم نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔

تاہم وزیراعظم نے کہا کہ چین نے پاکستان کی تاریخی مدد کی ہے۔چین کتنی مدد دے رہا ہے ظاہر نہیں کرسکتےکیونکہ چین نے یہ بتانے سے روک دیا ہے۔اس سے چین کے دیگر پارٹنرز کو تحفظات ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میں آ کر حیران کن گھپلوں کا معلوم ہوا۔کرپشن پرآٹے میں نمک کے برابر کارروائی ہوئی۔ابھی بڑی مچھلیاں باقی ہیں۔

وزیراعظم نے دھرنا ختم کرانے کے حکومتی اقدام کو سراہااور مذہبی امور نورالحق قادری کو مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خون خرابے سے بچ گئے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ وہ دو ماہ تک ایوان میں نہیں جاسکتےلیکن اس کے بعد وہ ایوان میں باقاعدگی سے جایا کریں گے۔

loading...
loading...