نئے پاکستان میں پاکستانیوں پرڈنڈے نہیں چلیں گے: شہریارآفریدی

شہریار آفریدی-فائل فوٹو

شہریار آفریدی-فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے شہریوں پرطاقت کےاستعمال کا تصور نہیں کرسکتے۔ نئے پاکستان میں پاکستانیوں پرڈنڈے نہیں چلیں گے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران شہریار آفریدی نے مظاہرے کے پرامن حل کی حکومتی کوششیں گنوائیں ساتھ ہی بتایا کہ کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں، مزید کارروائی قانون کے مطابق ہوگی۔

وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کوسزا دلوانے کیلئے ملٹری کورٹس کا سہارا لیا گیا۔اداروں پرسوال اٹھانے والوں سے پوچھتا ہوں اس وقت کیوں خاموش تھے،کیوں اداروں کومضبوط نہیں کیا؟

loading...
loading...