ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس: عطاء الحق قاسمی کی تعیناتی غیرقانونی قرار

Untitled-1

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں عطاء الحق قاسمی کی تعیناتی غیرقانونی قراردے دی۔

سپریم کورٹ نے عطاء الحق کی تنخواہ اور مراعات کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ عطاالحق قاسمی کو دی گئی مراعات ریکور کی جائیں اور 197.87 ملین روپے واپس لیے جائیں۔

عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ یہ رقم پرویزرشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے رقم وصول کی جائے۔

فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے پڑھ کر سنایا اور وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ حکومت مستقل بنیادوں پرایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرے۔


loading...
loading...