وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام قانون کی حکمرانی میں ہے۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کو اپنے دورہ چین سے بھی آگاہ کیا جبکہ اجلاس سے قبل وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دورہ چین میں ہونےوالی پیشرفت پر اعتماد میں لیا۔

loading...
loading...