وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین: مشترکہ اعلامیہ جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگیا ہے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ چین پاکستان کوبحران سےنمٹنےکیلئے مالی مددفراہم کرے گا۔سی پیک کو درپیش خدشات اورخطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جائے گا۔دونوں ممالک دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہوکرلڑیں گے۔ حالات جیسےبھی ہوں،دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط رہے گی۔

پاکستان چین دفاعی تعاون میں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔مسلح افواج کیلئے تربیتی پروگرام کا تبادلہ بھی ہوگا۔

دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات اوراسٹریٹجک کمیونی کیشن مضبوط بنائی جائیگی۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان کیلئے سہ رکنی مذاکرات کا دوررواں سال ہی ہوگا۔جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

اقوام متحدہ اور ایف اے ٹی ایف کوسیاسی مقاصد کیلئےاستعمال نہیں ہوناچاہیئے۔

loading...
loading...