چیف جسٹس کی ہنگامی اینجیوپلاسٹی کردی گئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا راولپنڈی کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو پلاسٹی کے ذریعے دل کی بند شریان کھول دی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت اب بہتر ہے، تاہم کل تک اسپتال میں ہی آرام کریں گے۔

ہر وقت انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں رہنے والے چیف جسٹس ثاقب نثار کو دل کی تکلیف ہونے پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

جسٹس ثاقب نثار کا طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا دل کی ایک شریان بند ہے۔جس پر اسپیشل بیلون استعمال کرکے شریان کی بندش دور کردی گئی۔

سربراہ آرآئی سی جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی لے مطابق  چیف جسٹس ثاقب نثار کی طبیعت ٹھیک ہے کل ڈاکٹروں کا بورڈ انہیں گھر منتقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

loading...
loading...