شرپسندی کرنیوالے سیکڑوں افراد کیخلاف ایف آئی آرز درج

se

احتجاج کی آڑ میں سڑکوں پر جو وبال مچایا، اب اُس کا نتیجہ وصول کرنے کا وقت آگیا، ملک میں شرپسندی کرنیوالے سیکڑوں افراد کےخلاف درجنوں ایف آئی آرز درج کرلی گئیں۔

اسلام آباد پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے100 زائد افراد کےخلاف دو پرچے کاٹے۔

لاہور کے تھانوں میں بھی 11 ایف آئی آرز درج کی گئی جن میں 1500 زائد افراد کو نامزد کیا گیا۔

گوجرانوالا ریجن میں 39، فیصل آباد میں 26،شیخوپورہ میں 8، چنیوٹ میں 3، سرگودھا میں 2اور جھنگ میں 2 مقدمات درج کر کے سیکڑوںافراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تمام مقدمات سڑکیں بند کرنے، اہلکاروں اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنانے، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کرنے اور نجی املاک کو نقصان پہنچانےکی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کےمطابق قانون شکنی میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں اور سوشل میڈیا کی ویڈیوزسمیت دیگر ذرائع سے مدد لی جائے گی۔

loading...
loading...