مولانا سمیع الحق کو سپرد خاک کردیا گیا

-AFP

-AFP

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحوم کی نمازجنازہ خوشحال خان کالج میں ادا کی گئی۔

مولانا سمیع الحق کی نمازجنازہ ان کے بیٹے حامد الحق نے پڑھائی،جس کے بعد انہیں ان کے والد مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔

نمازجنازہ میں گورنر اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، امیرجماعت اسلامی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

خیبرپختونخواہ میں مولانا سمیع الحق کی شہادت پرایک روزہ سوگ منایا گیا،سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں رہا۔

loading...
loading...