وزیراعظم پاکستان اور چینی ہم منصب تعاون کے نئے مواقعوں کی تلاش پر متفق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب تعاون کے نئے مواقعوں کی تلاش پر متفق ہوگئے۔دونوں رہنماؤں نے سی پیک سے متعلق منصوبوں پر کام کو تسلی بخش قرار دیا۔ وزیراعظم اور چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس میں بھی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیابی سے جاری۔

بیجنگ میں وزیراعظم نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ تعلقات اورسی پیک سے متعلق منصوبوں پر کام کو اطمینان بخش قرار دیا۔

موجودہ تعلقات کومزید مضبوط بنانےاورتعاون کےنئےمواقع کی تلاش پر بھی اتفاق کیا۔

چینی وزیراعظم نے انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی جبکہ  شاندار میزبانی پروزیراعظم نےچینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور نئے پاکستان کے وژن سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم نے چین کی غربت اوربیروزگاری کیخلاف کامیاب مہم کو بھی سراہا۔

بیجنگ کے گریٹ ہال میں وزیراعظم عمران خان اور نیشنل پیپلزکانگریس کےچیئرمین  لی یان شو کی ملاقات بھی ہوئی۔

دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

loading...
loading...