حمزہ اور سلمان شہباز کو کل پھر نیب سے طلب

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

لاہور:شہبازشریف کےصاحبزادے حمزہ اور سلمان شہباز کوکل پھرنیب میں طلب کیا گیاہے۔

نیب لاہور نےدونوں کوآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کررکھا ہے۔نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں کو رمضان شوگر ملز کیلئے پل کی غیرقانونی تعمیر کے حوالے سے بھی 30اکتوبرکو طلب کیا گیا تھا۔تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق سلمان شہبازبیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوں گےجبکہ حمزہ شہباز نےگرفتاری کے خدشےکے پیش نظر ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔

loading...
loading...