ملک کے بیشتر شہروں میں کل بھی تعلیمی ادارے بندرہیں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک کےبیشترشہروں میں کل بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ترجمان وزارت تعلیم کےمطابق اسلام آباد میں امن وامان کے پیش نظرسرکاری تعلیمی اداے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

جبکہ پرائیوٹ اسکولوں نے بھی کل اسلام آباد میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں بھی کل پرائیوٹ اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جامعہ پنجاب نے بھی کل ہونیوالے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔

پشاورمیں پرائیوٹ اسکول کھلے رہیں گے تاہم مشنری اسکول کل بند رکھے جائیں گے۔

کراچی میں بھی کل نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کل پرائیوٹ اسکول بند رہیں گے۔

ملک بھرکی ایسوسی ایشنزکا کہنا ہے کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ بچوں اور والدین کو مشکلات سے بچانے کیلئےکیا گیا ہے۔

loading...
loading...