حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت 13 نومبر تک منظور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے گرفتاری کے پیش نظر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت13 نومبر تک منظور کرلی۔عدالت نے نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشہباز قبل ازگرفتاری حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نامعلوم انکوائری میں دو نومبر کو طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ خدشہ ہے کہ نیب اس بار بلا کر گرفتار کر لے گی۔عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت 13 نومبر تک منظورکرلی۔

loading...
loading...