پاکستان بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہیگا: فواد چوہدری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان اقوام عالم کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری سے راجہ نجابت اور عبدالحمید لون کی قیادت میں حریت رہنماؤں نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

فاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے صبر واستقلال سے بھارتی مظالم ہار چکے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام عالم کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہےاور پاکستان کشمیریوں کےحق خود ارادیت  کا سب سے بڑا وکیل ہے۔

وفد نے بھرپورحمایت کے عزم کے اظہارپروفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

loading...
loading...