این آئی سی ایل کیس: درخواست گزار کو جرمانہ

supremecourtimage

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں درخواست گزار کو تیس ہزار روپےجرمانہ عائد کردیا، پیسے ڈیم فنڈز میں جمع کرانے کی ہدایت دے دی۔

درخواست کی سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے لیکن پھر ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں کیوں آگئی، ایسی درخواست دائر کرنے کی جرات کیسے ہوئی۔

ہم درخواست گزار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں، چیف جسٹس نے درخواست گزار سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کے وکیل سے کہا کہ آپ کے موکل نے سفارش کروا کر آپ کو ایسی درخواست دائر کرنے کا کہا ہم اس ملک کو سفارش کے عذاب سے نجات دلائیں گے۔

loading...
loading...