اشیائے خور دونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

21w

اسلام آباد: ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے۔

غربت کی چکی میں پسے عام آدمی کی زندگی کو مہنگائی نے مشکل بنادیا ہے۔ تفصیلات ناصر ظہیر کی اس رپورٹ میں۔

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافے اور روپے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔

آلو، پیاز، ٹماٹر، سبزیاں اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر شہری حکومتی پالیسیوں پر سخت نالاں نظر آتے ہیں۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ برداشت کرنے والے عوام کا کہنا ہے کہ کبھی بجلی مہنگی کردی جاتی ہے تو کبھی گیس اور اب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والی نئی حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا گیا ہے مگر کیا حکومت جلد ہی اپنی پالیسیوں سے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے پر بھی عمل پیرا ہوگی یا نہیں، یہ آنے والا وقت بتائے گا۔

loading...
loading...