چیف جسٹس کی پرویز مشرف کو آئندہ پیر وطن واپسی کی ہدایت

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس  آف پاکستان ثاقب نثار نے این آر او کیس میں ایک بار پھر مشرف کو وطن واپسی کی ہدایت کردیں۔

سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرویز مشرف آئندہ پیر کو عدالت آجائیں انہیں کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

 پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف وطن آنے کو تیار ہیں، لیکن صرف دو گزارشات ہیں، ان کے ڈاکٹرز کو ملک میں ان سے ملنے کی اجازت دی جائے، اور ان کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے۔

 جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مشرف واپس آئیں اور اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی باقاعدہ درخواست دیں۔

 ریمارکس میں مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ وہ عدالتوں کے حکم سے باہر نہیں گئے بلکہ انہیں بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ اس وقت کی حکومت نے کیا تھا۔

loading...
loading...