سعد، سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواست مسترد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سعد رفیق اورسلمان رفیق کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت سےمتعلق سعدرفیق اورسلمان رفیق کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں افراد کولاہورہائیکورٹ سےرجوع کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔

خواجہ برادران کی درخواست میں چیرمین نیب اورڈی جی نیب لاہورکوفریق بناتے ہوئے وارنٹ گرفتاری کے بعد ضمانت کیلئے 15 روزکی مہلت کی استدعا کی گئی تھی۔

loading...
loading...