پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی باضابطہ درخواست دیدی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان نے قرض کیلئے آئی ایم ایف کو باضابطہ طور پر درخواست دیدی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے انڈونیشیامیں عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹین لاگارڈے سے ملاقات کی اور قرض کی درخواست اُن کے حوالے کی۔

آئی ایم ایف حکام نے پاکستانی حکام کوجلد دورہ اسلام آباد کی یقین دہانی کرائی جس میں قرض کے حجم اور واپسی کی مدت پر مذاکرات ہوں گے۔

loading...
loading...