بھارت خطے میں امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھے: ترجمان دفتر خارجہ

ڈاکٹر فیصل-فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل-فائل فوٹو

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھے، اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ  ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کلبھوشن جادیوکیس پر نئے اٹارنی جنرل نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے سی پیک میں سرمایہ کاری پر بات جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان قیادت میں افغان مفاہمتی عمل کا حامی ہے۔

انہوں نےکہا بھارت خطے میں امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھے، اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

loading...
loading...