منشا بم اور اسکے تین بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہورکی مقامی عدالت نے منشا بم اور اس کے تینوں بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

دوران سماعت عدالت کوبتایا گیا کہ قبضہ گروپ منشا بم کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں لڑائی جھگڑے اورقبضے کے مقدمات درج ہیں۔

ان مقدمات میں ملزمان پرآج فرد جرم عائد کی جانی تھی مگرضمانت کے بعدملزمان فرارہو چکے ہیں۔متعدد بارعدالت کی طلبی کےاحکامات کے باجود ملزمان پیش نہیں ہورہے۔

عدالت نےمنشا بم اوراس کے تین بیٹوں عامرمنشاء،طارق منشا اورفیصل منشا کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

loading...
loading...