معلوم نہیں وزیراعظم کے50 لاکھ گھرکب تعمیر ہونگے: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان  میان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں وزیراعظم کے پچاس لاکھ گھرکب تعمیر ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں کچی آبادیوں  کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نےایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ کیا آپ نےاسلام آباد کےحوالے سےکوئی معلومات اکھٹی کی ہیں،کچی آبادیوں میں تعفن پھیل رہا ہے،ان کو کب تک متبادل جگہ فراہم کی جائے گی؟

انہوں نے کہا ہم وزیراعظم کوحکم نہیں دے رہے لیکن وہ اس مسئلے کو دیکھیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ اگرگھرمیں مرغیوں یا کبوتروں کا پنجرہ بھی بنائیں تو اس کیلئے بھی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ اگر سہولیات فراہم نہیں کر سکتے تو ان کا متبادل انتظام کریں۔

loading...
loading...