وزیراعظم  کے ہاؤسنگ منصوبے کے اعلان کے بعد مفتاح اسماعیل کا ردِ عمل

مفتاح اسماعیل-فائل فوٹو

مفتاح اسماعیل-فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان  کے ہاؤسنگ منصوبے کے اعلان کے بعد  سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اعداد و شمار پیش کردیے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے لیکن مجھے حقائق بتانے دیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے تمام شہری علاقوں میں 49 لاکھ 54 ہزار سے زائد پکے گھر موجود ہیں اور پی ٹی آئی ان سے بھی زیادہ گھر بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا ان گھروں کی تعمیر کیلئے جتنا پیسا چاہیئے اُس سے دیامر بھاشا جیسے13 ڈیم بن سکتے ہیں۔

loading...
loading...