سلمان شہباز نیب کے سامنے پیش ہوگئے

سلمان شہباز-فائل فوٹو

سلمان شہباز-فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کےصاحبزادے سلمان شہبازآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے سلمان شہبازسے ایک گھنٹہ 45 منٹ تک پوچھ گچھ کی اورسوالنامہ بھی حوالے کیا۔

اس سے پہلے نیب ایف بی آر سے بھی شہبازشریف کےفیملی بزنس اورٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات سمیت ضروری دستاویزات حاصل کرچکا ہے۔

loading...
loading...