حکومت نے کبھی یہ نہیں کہا کہ قرض نہیں لیں گے: گورنرسندھ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی یہ نہیں کہا کہ قرض نہیں لیں گے، کوشش ہے کہ قرضے نہیں لینا پڑیں لیکن اگر قرض لیا تو آسان شرطوں پر لیا جائے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایف پی سی سی آئی میں تاجر برادری سے خطاب میں کہا ورثہ میں سرپرائز نہیں ملا، پہلے ہی پتہ تھا کہ خزانہ خالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں چاہتے تھےاگر قرضہ لیا تو آسان شرائط پر لیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کو اپنے منصوبے پرعمل کرنے کیلئے 100دن درکار ہیں، سو دن میں عوام سمجھ جائیں گے کہ حکومت کس سمت میں کام کررہی ہے۔

loading...
loading...