نوازشریف اور شہبازشریف ایک بار پھرسرخرو ہونگے: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ نوازکے رہنمااور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ ماضی کی طرح نوازشریف اور شہبازشریف ایک بار پھرسرخرو ہوں گے۔

لاہورمیں چیئرنگ کراس پرلیگی ارکان پنجاب اسمبلی کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہاعمران خان،  علیم خان اور بابراعوان کے خلاف بھی تحقیقات کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کہتے تھےخودکشی کرلوں کا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔آج ملک کی حالت تباہ ہے۔گیس اور بجلی مہنگی نہ کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود مہنگی کردی گئی۔ڈالر بھی ریکارڈ مہنگا ہوگیا۔

loading...
loading...