مشکل وقت سےگزرنا پڑیگا، میں ملک کومسائل سے نکالوں گا: عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں پاکستان تمام نعمتوں سےمالامال ملک ہے۔ماضی میں کرپشن نےملک کوتباہ کردیا۔میں ملک کومسائل سے نکالوں گا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لےکرآئےگی۔40انڈسٹریز ہاؤسنگ اسکیم سےمنسلک ہیں۔پاکستان میں قرضہ لےکرگھرنہیں بنائےجاتے۔

ان کا کہنا تھا غریب آدمی اپنےگھر کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ غریب طبقےکیلئے50لاکھ گھربنانا ہماراٹارگٹ ہے۔ 5سال کےدوران 50لاکھ گھر بنائےجائیں گے۔ 10سے15ہزارکمانےوالابھی اپنےگھربناسکیں گے۔

انہوں نے کہا ملک میں بیروزگاری بہت بڑامسئلہ ہے۔ہاؤسنگ اسکیم سےروزگارمیں بھی اضافہ ہوگا۔ تعمیراتی کام شروع ہوگاتونوجوان کوروزگارکےمواقع ملیں گے۔چاہتےہیں کہ نوجوان تعمیراتی انڈسٹری میں شامل ہوں۔

وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم کیلئےکمیٹی تشکیل دیں گےاورسرکاری زمین کا ڈیٹا جمع کریں گے۔حکومت زمین دےگی،باقی کام پرائیویٹ سیکٹرکرےگا۔کراچی کی 40فیصدزمین پرکچی آبادیاں ہیں۔کچی آبادیوں کو بھی سہولیات دی جائیں گی۔کل سے7اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کررہےہیں۔پہلےلوگوں کا ڈیٹا لیں گےپھرپراجیکٹ شروع کیاجائےگا۔

انہوں  نے مزید کہا فیڈرل ملازمین کیلئےاسکیم کل سےشروع کررہےہیں۔اوورسیزپاکستانیوں کیلئےبھی پروگرام لارہےہیں۔

وزیر اعظم کایہ بھی کہناتھا کہ پاکستان کا بڑامسئلہ ماضی میں قرضے لیناہے۔18ارب ڈالرکاخسارہ ہمیں تحفےمیں ملا ہے۔پاکستان کاقرضہ30ہزارارب ہوگیاہے۔قسط دینےکیلئےدوست ملک سےرابطہ کیاجائےگا۔10سے12 ارب ڈالرکاشاٹ فال ہے۔

انہوں نے کہاہمارےاقدامات کےاثرات6ماہ بعدظاہرہوناشروع ہوں گے۔پاکستان تمام نعمتوں سےمالامال ملک ہے۔ماضی میں  کرپشن نےملک کوتباہ کردیا۔میں ملک کومسائل سے نکالوں گا۔

انہوں نے مزید کہاہمیں تھوڑی دیرمشکل سےگزرنا پڑےگا۔گھرمیں ڈاکا پڑےتوگھرکومشکل وقت سے گزرنا پڑتاہے۔قوم کی زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے،گھبرانانہیں چاہیئے۔قوموں پراس سے بھی بڑے کرائسز آتے ہیں۔

loading...
loading...