وزیر اعظم آج ‘میرا گھر’ منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کریں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

اسلام آباد: بدترین مہنگائی کا تحفہ دینے کے بعد حکومت نام نہاد غریب دوست اقدام اٹھانے کیلیے تیار ہوگئی۔ وزیر اعظم عمران خان آج میرا گھر منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔

منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائےگا۔ پراجیکٹ کیلیے رجسٹریشن فارم بھی جاری کیا جائے گا۔ نادرا کی مدد سے فارم تیاری کی معمولی فیس وصول کی جائے گی۔

پائلٹ پراجیکٹ کے لیے میرا گھر اتھارٹی بنے گی۔ میرا گھر منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کے اعلان سے ایک گھنٹہ قبل ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا۔



loading...
loading...