پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس کیس میں جلد پیشرفت کی ہدایت

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس کیس میں جلد پیشرفت کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے اکاونٹس کی سماعت ہوئی ۔

سماعت میں اٹارنی جنرل نے خود معاملے کو دیکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ معاملےکی تحقیقات کررہےہیں۔ کچھ لوگوں کےبارےمیں نیب تحقیقات کررہا ہے۔ جب کہ کچھ نے جائیدادوں کی ملکیت سےانکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا جائیدادیں ظاہرنہ کرنےوالوں کےخلاف ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔

جس پر چیف جسٹس کے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بہت لمبا ہوگیا ہے۔اس معاملے پرتیزی سے پیشرفت ہونی چاہیئے۔

عدالت نے دو ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...