بھارت دنیا کی بدترین جمہوریت ہے: مشال ملک

مشال ملک-فائل فوٹو

مشال ملک-فائل فوٹو

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا کی بدترین جمہوریت ہے۔

 اسلام آباد میں ایک سیمینارسے خطاب میں حریت رہنما مشال ملک نے کہا کہ بھارت 21ویں صدی میں تمام تر عالمی قوتوں اور اداروں کی موجودگی میں کشمیر کی نہتی عوام پربربریت اور وحشیانہ ظلم و جبرکی نئی تاریخ لکھ رہا ہے ۔خواتین اوربچوں کے حقوق تک صلب ہو رہے ہیں مگر عالمی ادارے خواب غفلت کا شکار ہیں۔

 اپنے شوہرسے متعلق انکا کہنا تھا کہ جیل میں قید یاسین ملک سے انسانیت سوزسلوک کیا گیا ان کے جسم کا ہرحصہ جلایا گیا معصوم بچی باپ سے ملنے گئی تو اس کی توہین آمیز انداز میں تلاشی کی گئی ۔  پاکستان کو بھارتی انتہا پسندی کے خلاف موثر اقدامات کرنا ہونگے۔

 مشال ملک نے کہا کہ  بھارت دنیا کی بدترین جمہوریت ہے۔کشمیرمیں نوجوانوں کو قلم کے بجائے قابض ظالم فوسزسے مقابلہ کیلئے پتھرتھامنا پڑگئےہیں ۔

loading...
loading...