پنجاب یونیورسٹی سمیت آٹھ جامعات کے کیفے ٹیریاز سیل

پنجاب یونیورسٹی کیفیٹیریا-فائل فوٹو

پنجاب یونیورسٹی کیفیٹیریا-فائل فوٹو

  لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں پنجاب یونیورسٹی سمیت آٹھ یونیورسٹیوں کے کیفے ٹیریاز سیل کر دیے۔

   ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق128 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں  سمیت تعلیمی اداروں کی چیکنگ کے دوران آٹھ کیفے ٹیریاز میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے، زائد الامعیاد دودھ اور کولڈرنکس کی موجودگی پر انہیں سیل کر دیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی اور نجی یونیورسٹی کے کیفے ٹیریاز کو بھی صفائی کے ناقص انتظامات  پر سیل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیل کیے جانے والے کیفے ٹیریاز سے زائد المعیاد دودھ اورکوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کو قبضے میں لےکر تلف کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مستقبل میں تعلیمی اداروں  اور عوامی مقامات کے کیفے ٹیریاز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس یافتہ افراد ہی چلا سکیں گے، اس حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

loading...
loading...