نیب کی تحویل میں شہباز شریف سے ایک اور کیس پر تفتیش

 شہباز شریف احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے چیمبر میں موجود

لاہور: نیب کی تحویل میں  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثہ جات پر بھی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیب کی تفتیشی ٹیم نے اس حوالے سے شہباز شریف سے پوچھ گچھ کی۔

ذرائع انکشافات کی روشنی میں شہباز شریف کے بچوں کو طلب کیا جائے گا، سلمان شہبازکی کل نیب میں طلبی بھی انہیں انکشافات پرکی گئیہے، انہیں شہبازشریف کے بینفشری ہونے پر طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کے اکاؤنٹس سے مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشن ہوئیں، انہیں کل ابتدائی بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز کو بھی جلد تحقیقات کیلئے طلب کیا جائے گا۔


loading...
loading...