حیدرآباد :ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اچانک 4کروڑ 99لاکھ روپے آگئے

ghaib

حیدرآباد کے پردیپ کے اکاؤنٹ میں اچانک چار کروڑ ننیانوے لاکھ کی رقم آگئی۔ کنٹونمنٹ کے ڈرائیور نے بینک کو آگاہ کیا تو انتظامیہ نے رقم جیسے آئی تھی ویسے ہی غائب کردی۔

حیدرآباد کے پردیپ کمار نے جب اپنے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھی توحیرانی اور پریشانی کے جذبات کے  ساتھ اے ٹی ایم سلیپ لئے بھاگا بھاگا بینک پہنچا۔

جس کے بعد تو بینک والوں نے جھٹ رقم غائب کردی۔

بینک منیجر نے سارے معاملے پر انوکھی منطق لڑائی اور بتایا کہ دراصل اکاؤنٹ ہولڈر کو بینک تک بلانے کے لئے رقم اکاؤنٹ میں ڈلوائی۔

بینک انتظامیہ جو بھی بہانے بنائے۔ انوکھی واقعے سے جعلی اکاؤنٹس معاملے کی بو آرہی ہے۔

loading...
loading...