شہباز شریف کیخلاف کیس ان ہی کے دور میں بنا: فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری-فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری-فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تنقید کرنیوالوں نے اپنے دور میں بینظیر بھٹو کےخلاف انتقامی کارروائیاں کیں۔

سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے لیگی رہنماؤں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چوروں کو پکڑنے کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن کے گلے کیوں خشک ہوجاتے ہیں؟چوروں کے احتساب پر ان لوگوں کا سانس کیوں رک جاتا ہے؟

انہوں نے کہا تنقید کرنیوالوں نے اپنے دور میں بینظیر بھٹو کےخلاف انتقامی کارروائیاں کیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف کیس ان ہی کے دور میں بنا، اب شہبازشریف جانیں اور نیب جانے۔

loading...
loading...