کراچی: 12 سالہ بچہ اسکول کی چھت سے گر کر جاں بحق

habib

کراچی :سمن آبادکے علاقے میں واقع ایک اسکول میں بچہ اسکول کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

چھت سے گر کر ہلاک ہونے والا حبیب اللہ نامی بچہ کراچی  کے علاقےسمن آباد کے ایک  نجی اسکول کا طالب علم تھا۔

ذرائع کے مطابق حبیب اللہ حسب معمول صبح سویرے اسکول پہنچا تو سب کچھ ٹھیک تھا۔اچانک اہلخانہ کو اطلاع ملی، بچہ زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

والدین اسپتال پہنچے لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔

بچے کے والدین اور میڈیا اسکول پہنچےلیکن اسکول انتظامیہ نے کسی بھی موقف سے انکار کردیا۔

سوا11 بجے، پولیس روایتی تفتیش کیلئے آئی لیکن معاملہ سلجھانے کے بجائے مزید الجھا دیا۔

تحقیق اور تفتیش کیے بغیر  پولیس نے اپنا بیان دےدیا۔لیکن ماں پر کیا قیامت ٹوٹی ہے، کوئی اندازہ نہیں کرسکتا۔

والدین کے مطابق 12 سال کا حبیب اللہ شوگر اور مرگی کے مرض میں مبتلا تھا۔

اسکول انتظامیہ یہ بات پہلے سے جانتی تھی، تو ایسے میں اس کی حفاظت کی ذمہ داری کیوں نہ اٹھائی؟

اس کیس کی تفتیش میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

loading...
loading...